Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز میں دوسری بار بھی داخلے مایوس کن

ملتان :؛زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے پندرہ ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل فیکلٹی تعلیمی زبوں حالی کا شکار ہورہی ہے۔

شعبہ فلاسفی میں تعلیمی سیشن2023 میں بی ایس پروگرام میں صرف 02 داخلے ہوئے ہیں، شعبہ تاریخ بھی اپنے علمی معیار سے نیچے گر گیا ہے، اور سال2023 کے بی ایس میں صرف دس(10) داخلے ہوئے ہیں، شعبہ سوشل ورک ہے جہاں اس سال صرف چار(04) داخلے ہوئے ہیں، اور شعبہ جینڈرسٹڈیز میں بھی زیادہ مخدوش صورتحال دیکھنے کو ملی ہے، جہاں اس سال 2023 میں صرف دو (02) داخلے ہوئے ہیں۔

شہر کے سماجی حلقوں نے وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنس کے ان ڈیپارٹمنٹس میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار کی وجہ سے داخلوں کے کم رجحان پر قابو پایا جاسکے، اور جنوبی پنجاب کی اس عظیم درسگاہ کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button