Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹرافی کی تقریب رونمائی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 کرکٹ سیریز کل سے شروع ہوگی

فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم لورا وولوارٹ کی جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کے خلاف کل بروز سوموار سے بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہونے والی ہے، جس کے تینوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 18 اور 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا، پہلے اور دوسرے میچ کا آغاز شام سات بجے ہوگا۔ تیسرا میچ صبح دس بجے شروع ہو گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ خوبصورت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور خواتین کی بین الاقوامی سیریز کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل یہ اسٹیڈیم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور چھ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کر چکا ہے، تینوں میچز دونوں ٹیموں کو اگلے ماہ یو اے ای میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ ایڈیشن میں رنر اپ رہنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم دو برسوں میں دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، اپنے آخری دورے کے دوران جنوبی افریقہ نے وائٹ بال کی سیریز کھیلی تھی، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے تھے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ تھے ۔

پاکستان نے کراچی میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا تھا، شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔

تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button