پنجاب حکومت نے "ہونہار پلس اسکالر شپ پروگرام” کا آغاز کر دیا

منصوبے کے تحت صوبے کے ذہین اور قابل طلبا کو دنیا کی بہترین 200 یونیورسٹیوں اور آئی وی لیگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
طلباء کو 100 فیصد مکمل اسکالرشپ دی جائے گی، جس میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس اور سالانہ ایئر ٹکٹ شامل ہوں گے، ہر طالب علم پر اوسطاً 1 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ اسکالرشپ 800 طلبا کو 4 سال کے لیے دی جائے گی۔
پروگرام میں ایم ایس، ماسٹرز، ایم فل، ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرام شامل ہیں، مجموعی طور پر اس منصوبے پر 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اسکالرشپ کے لیے وہ طلبا درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے کم از کم 16 سالہ تعلیم مکمل کی ہو، جن کا CGPA کم از کم 3.50 ہو، اور جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہو۔ عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی اور اسکالرشپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے باصلاحیت طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔




















