Breaking NewsEducationتازہ ترین
وزیر اعلیٰ آج لودھراں آئیں گی

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِاہتمام لیپ ٹاپ اسکیم کے سلسلے میں لودھراں میں ایک بڑی تقریب آج منعقد کی جا رہی ہے جس میں زکریا یونیورسٹی کے 12سوطلباو طالبات شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ لودھراں میں ہونے والے تقریب کی میزبانی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو دی گئی ہے، تاہم زکریا یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کو بھی لیپ ٹاپ دینے کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ طلباوطالبات فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طاہر کی قیادت میں تقریب میں شرکت کریں گے۔
دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کے طلباوطالبات کے کھانے پینے ایمرجنسی انتظام بھی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس پر ساڑھے 6 لاکھ سے زائد خرچ ہوگا۔




















