Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی ٹریننگ؛ پرنسپلز کو متبادل انتظام کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے صوبے بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور متعلقہ سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گریڈ 17 اور 18 کے کالج اساتذہ (خواتین و حضرات) 12 جنوری 2026 تک پروموشن لنکڈ ٹریننگ میں مصروف ہیں، جبکہ اس دوران بی ایس کلاسز کی تدریسی ذمہ داریاں بھی انہی اساتذہ کے ذمے ہیں۔
ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ زیرِ تربیت اساتذہ کو باقاعدہ ڈیوٹی پر تصور کیا جائے گا، لہٰذا ڈائریکٹرز اور پرنسپلز اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان اساتذہ کی غیر موجودگی میں کلاسز کا مناسب متبادل انتظام کیا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔




















