ویمن یونیورسٹی ملتان میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں
ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ورکنگ کنڈیشن کو بہتر بنانے کےلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردیں ، تمام افسروں سے اضافی چارج واپس لیا گیا ، اور ان کو اصل کیڈر پر کام کرنے اور نئی ذمے داریاں تفویض کردی گئیں ۔
تاہم پی آر او انعم زہرہ قریشی کو ڈپٹی ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلی کیشن تعینات کیا ہے وہ یونیورسٹی کی ترجمان کی حیثیت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ، پریس پبلیکیشن کے معاملات بھی دیکھیں گی۔
جبکہ شعبہ ماس کمیونیکشن کی لیکچرر سعدیہ طالب جن کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلی کیشن بنایا گیا تھا، ان کو ویمن یونیورسٹی متی تل کیمپس تک محدود کردیا گیا ہے وہ اس کیمپس میں ہونے والی تقریبات اور ایونٹ کو مانیٹر کریں گی۔
رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار زرلیش علی سید اسٹیبلشمنٹ برانچ ون کو دیکھیں گی، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد کامران رجسٹرار آفس میں اسٹیبلشمنٹ 2 کے معاملات دیکھیں گے ، اسسٹنٹ رجسٹرار فرزانہ سلیمان ڈائریکٹوریٹ اکیڈمکس ، بنظیر پیٹر اپنی سابق ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ 2 کو بھی دیکھیں گی۔
ایڈمن آفیسر ساجد حسین کو سکالر شپ برانچ میں تعینات کر دیا گیا، ایڈمن آفیسر رمیز طارق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر آفس سے کنٹرولر امتحانات کے آفس میں تبادلہ کر دیا گیا، ایڈمن آفیسر خرم شہزاد کو زوالوجی میں ٹرانسفر کردیا گیا، وہ سٹیٹ آفیسر 2متی کے اضافی ڈیوٹی بھی سر انجام دیں گے۔
ایڈمن آفیسر کاشف ساگول کو پی ڈی ونگ ، محمد ساجد کو اسٹیبلشمنٹ ون سے رجسٹریشن برانچ اور الحاق برانچ میں تعینات کر دیا گیاہے۔
سب انجینئر محدم طلحہ غوری اور حمزہ کو سٹیٹ مینجمنٹ اور سینٹری ونگ میں ٹرانسفر کردیا گیا ، جونیئر کلرک آصف اقبال کو خدیجہ ہاسٹل متی تل کیمپس میں تعینات کردیا گیا ہے۔