جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس میں ٹوئسٹ آگیا، سب دیکھتے رہ گئے
ایل ایل بی کیس میں ڈرامائی موڑ، ایف آئی اے نے کیس سے جڑے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے رپورٹ جمع کرادی، سپریم کورٹ نے اصلی امیدواروں بارے 15دن بعد رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ میں بڑی پیشی، اصلی امیدواروں کےلئے سکروٹنی کمیٹی قائم
ایل ایل بی کیس کا اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا، گزشتہ روز ایف آئی اے نے ایک ضمنی رپورٹ جمع کرادی، جس میں کہاگیا کہ اس کیس سے جڑے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے کارروائی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی کیس : بڑی پیشی لگ گئی
پاکستان بار کونسل نے بھی اس کی تائید کی، تاہم عدالت نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا، جبکہ ایف آئی اے کی چار مئی کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ یہ کیس کسی دوسری ایجنسی کو دیا جاسکتا ہےش مگر گزشتہ روز ضمنی رپورٹ نے معاملہ پھر تبدیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا
جس پر عدالت نے پاکستان بار کونسل کے اعتراضات کے بعد اصلی امیدواروں کی سکروٹنی کرکے رپورٹ 15دن کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی، جبکہ بار کونسل کی شکایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کو بھی طلب کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کے امتحان ہونے کی امید
دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر 15جولائی سے شروع ہونیوالے ایل ایل بی کے تین اور پانچ سالہ پروگرام کے ہونیوالے تمام امتحانات منسوخ کردئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے امتحانات بارے فیصلہ آج ہونے کا امکان
اس سلسلے میں تمام امیدواران اور لا کالجز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے امتحانات کے انقعاد کے حوالے سے کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے جلد نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔