Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کو دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے سکول انٹرنیز بھرتی کرنے کےلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جبکہ ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کنٹریکٹ میں توسیع کے منتظر ہیں، ان کا کنٹریکٹ گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز پر ختم کر دیا گیا تھا اور تعطیلات کے اختتام کے باوجود اب تک کسی قسم کی توسیع نہیں دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر ایس ٹی آئیز کی دوبارہ تعیناتی ضروری ہے تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو مگر سکول ڈیپارٹمنٹ نے ریشنلائزیشن اور تبادلوں کا عمل بھی شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ایس ٹی ائیز پر اپلائی کرنے والے امیدوار پریشان ہیں کہ اگر ان کی تعیناتی کے چند دن میں کوئی استاد آگیا تو کنٹریکٹ کے مطابق ان کی انٹرن شپ ختم ہوجائے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی اس موقع پر تبادلوں سے پابندی اٹھانا جب ایس ٹی ائیز کی بھرتی کی جارہی ہے پورے سکول ایجوکیشن نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش لگتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button