Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : ایئر یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا، جس میں300 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔
ملتان شہر سے دور کیمپس بنانے کا مقصد تھا کہ دیہی علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ آج انٹری ٹیسٹ میں طلباء کی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کیمپس کے قریب کے علاقوں کے طلبہ کی تعداد زیادہ رہی ۔
ایئر یونیورسٹی میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔
نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اس لئے نوجوانوں کی کردار سازی ناگزیرہے۔
انہوں نے صحافیوں کے وفد کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز،سہولیات بارے بریفنگ دی۔