Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2024ءمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

نتائج کے مطابق الیگزر ہائی سکول فار بوائز شاہ رکن عالم ملتان کے طالب علم محمد انس نوید ولد محمد نوید اکرم رولنمبر204132نے کل 1200نمبروں میں سے1191نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح مسلم پبلک ہائی سکول فار بوائز پیر اسماعیل بہاولپور روڈ ملتان کے محمد فیضان شوکت ولد شوکت حسین رولنمبر 203924نے 1190نمبر لے کر دوسری اور تابندہ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز سی بلاک بورے والا کی طالبہ رانیہ شاہد دختر شاہد علی رولنمبر 181160نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ طلباء میں محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کر پہلی پوزیشن،محمد فیضان شوکت نے1190نمبرلے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول خانیوال کے علی بن عبداللہ ولد محمد عبداللہ رولنمبر 119034نے 1187نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح سائنس گروپ طالبات میں رانیہ شاہد نے 1188نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،علامہ اقبال گرلز ہائر سیکنڈری سکول شجاع آباد کی جویریہ ارشد دختر محمد ارشد رولنمبر191645اورپنز پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول لودھراں کی حفصہ نور دختر ناصر علی رولنمبر 161334نے1187نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی،جب کہ مسلم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی چشمان فاطمہ دختر شاہد حسین رولنمبر 202636، مسلم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی ہی ایک اور طالبہ حافظہ اقصیٰ علی دختر علی اظہر رولنمبر 201220 ،الائیڈ ہائی سکول فار گرلزگگو منڈی بورے والا کی طالبہ رمیشہ رفیق دختر رفیق احمد رولنمبر 184774اور الائیڈ سکول فار گرلز کبیروالہ کی غنزہ سلطان دختر محمد نعیم کاشف رولنمبر169186نے 1186نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طلباء میں الخیر پبلک ہائی سکول شالیمار کالونی بوسن روڈ ملتان کے منصب ریاض ولد محمد ریاض رولنمبر 255508نے 1148نمبر لے کر پہلی پوزیشن،کوارٹر نمبر20جامعہ حنفیہ آئی بلاک بورے والا کے محمد ذوہیب اصغر ولد اصغر علی رولنمبر253344نے1116نمبرلے کر دوسری اور ،کوارٹر نمبر24جامعہ حنفیہ آئی بلاک بورے والاکے محمود احمد ولد محمد انور رولنمبر 253288نے 1113نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 255 -ای بی بورے والا کی سعدیہ نورین دختر نوراحمد رولنمبر253780نے 1142نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول228-ای بی وہاڑی کی عائشہ نور دختر محمد ذوالفقار رولنمبر 254364 نے 1136نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول جودھ پور کبیر والہ کی طالبہ سحرش اہلکار دختر اہلکار رولنمبر 258519 نے 1134نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button