تعلیمی بورڈ کا بڑا اعلان، الزامات مسترد
تعلیمی بورڈ ملتان حکام نے امتحانی مراکز کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپرسیٹرز کمیٹی کی سفارشات پر پیپرسیٹرز کی تعیناتی میرٹ پر عمل میں لائی جاتی ہے، امتحانی مراکز کی انسپکشن کی ڈیوٹیاں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کی طرف سے لگائی گئی تھیں۔
امتحانی ڈیوٹیاں (تھیوری و پریکٹیکل) تفویض کرنا کنٹرولر امتحانات کا اختیار ہےز امتحانی معاملات میں سیکرٹری بورڈ کا کوئی عمل دخل نہ ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے بوٹی مافیا کے خاتمہ کیلئے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکریٹریز کو میٹرک/انٹرمیڈیٹ (فرسٹ سالانہ/سیکنڈ سالانہ) امتحانات 2024 ء کی انسپکشن کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا تھا۔
لہٰذا سیکرٹری بورڈ نے حکومت پنجاب/ھائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر(روزانہ کم از کم 10 امتحانی سنٹرز کی انسپکشن) امتحانی مراکز کی انسپکشن کو یقینی بنایا اور متعدد نقل کے کیس رنگے ہاتھوں پکڑے، تعلیمی بورڈ حکام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔