Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ملتان آفس کا دورہ

چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ملتان آفس کا دورہ کیا، جس میں ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف کی طرف سے چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ملتان آفس اور اس آفس کی جانب سے دی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔

بریفننگ کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل ملتان روزانہ کی بنیاد پر 40 طلباء و طالبات کو رجسٹریشن مہیا کر رہا ہے اور جنوبی پنجاب سے تقریباً 1500-2000 کنٹریکٹرز کو بھی خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں انجینئرنگ سے متعلقہ 14 یونیورسٹیز مختلف پروگرام آفر کر رہی ہیں۔

آخر میں انجینئر وسیم نذیر کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف کی جانب سے بریفننگ اور ان کی خدمات کو سراہا۔

بریفننگ میں شرکت کرنے والوں میں این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسر مکینیکل انجینئر مرزا زوہیب۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جنرل باڈی کے ممبران انجینئر ذیشان رضا، انجینئر شفیق احمد میتلا، میپکو چیف انجینئر خالد محمود ، انجینئر محمد بلال ، انجینئر حیدر علی، انجینئر یامین شہزاد، میپکو ایکسی این انجینئر یاسر ، این ایف سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز انجینئر طاہر محمود بھٹی اور انجینئر احسن جاوید شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button