پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے تحریری امتحان کے بعد انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہوگیا
ایجوکیشن سیکریٹریٹ ملتان میں سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے ملتان خانیوال وہاڑی اور لودھراں کے 66 امیدواروں کے انٹرویو لیے، ان کی معاونت ایڈیشنل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب خواجہ مظہر الحق نے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹونے کہا کہ حکومت پنجاب کی شفاف اور میرٹ پالیسی کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے بعد پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تقرری کا مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی اصلاحات سے سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ معیار تعلیم میں بہتری اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات پر پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سیکٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب خواجہ مظہر الحق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، سیکشن افیسر اکیڈ حنا چوہدری اور سیکشن افیسر جنرل محمد شبیر کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔
اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے سکولوں میں ترجیح بنیادوں پر شجرکاری کی جائے تاکہ ملک و ماحولیاتی الودگی سے محفوظ رکھا جا سکے اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد اورسنئیر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد بھی موجود تھے۔