Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے اساتذہ کی ترقی کےلئے کیس طلب
محکمہ سکولز نےجنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے اساتذہ کی ترقی کےلئے کیس طلب کرلیے۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی سکولز سکینڈری پنجاب نے جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع جن میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ ، راجن پور، لیہ، ملتان، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے اساتذہ کی ترقی کےلئے کیس طلب کرلیے ۔
جاری مراسلے کے مطابق سکیل 16 سے 17، 17سے 18اور 18سے 19میں ترقی کےلئے سینارٹی کے لحاظ سے مکمل کیس ارسال کئے جائیں ۔