Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی آئی نے اساتذہ کے سٹیٹس کی ترتیب کو مسترد کردیا
ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب سی ای اوز کی طرف سے اساتذہ کی سٹیٹس کو ترتیب دینے کو مسترد کردیا، اور دوبارہ سے اساتذہ کے سٹیٹس کو مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ رات مشاہدے میں آیا ہے کہ پنجاب کے سی ای اوز ایجوکیشن کی بڑی تعداد نے رات گئے اساتذہ کے سٹیٹس کا تعین کیا، اور کچھ کو مسترد اور کچھ کو بہتر قرار دیاگیا ،آخری لمحات میں مرتب کیاگیا سٹیٹس اساتذہ کے مفادات کے خلاف ہے، اور ان کے نقصان میں ہے۔
اس لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام منتخب اساتذہ کے سٹیٹس کو یقینی بنائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ منظور شدہ/مسترد شدہ اساتذہ میں سے کوئی بھی دوبارہ ترتیب نہیں دیا گیا ہے۔