زکریا یونیورسٹی میں منشیات کی کھلے عام سپلائی، کنٹینز فروخت کا مرکز بن گئیں
زکریا یونیورسٹی منشیات فروشوں کے نرغے میں آگئی
، انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے کھلے عام منشیات فروخت ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی سمیت ملتان کے تعلیمی ادارے منشیات کی لپیٹ میں آگئے
اطلاعات ملنے پر انٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے کارروائی کی اور ایک ملزم اسامہ رحمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیاگیا، جس کی مالیت 16 ہزار روپے سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ، منشیات کی منڈی لگ گئی
’’روزنامہ دنیا ملتان‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملزم اسامہ نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے ،جس میں آوٹ سائیڈر کے ساتھ طالب علم اور کنٹین مالکان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں پھر منشیات کی گونج ، ایک طالب علم گرفتار
ملزم اسامہ کا والد زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس میں الیکٹریشن ہے، یہ خانیوال کے مستقل رہائشی ہیں تاہم یونیورسٹی میں رہائش بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں منشیات کا ریکٹ پکڑا گیا، طالبعلم سے چرس اور رقم برآمد ، گاہکوں کی تلاش شروع
ملزم نے بتایا کہ اس ریکٹ میں اسکے ساتھ ملزم حسین، ماجد ، ذیشان اور ایم فل کا طالب علم حمزہ شامل ہے، یہ سارے مل کر یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں منشیات فروخت کرتے رہے، ملزم قاسم ہاسٹل، عثمان اور ابوبکر ہاسٹل میں چرس کے ساتھ ساتھ آئس بھی فروخت کرتے ہیں، اس کا ساتھی حسین یونیورسٹی کی 15 کنٹینوں کو مال سپلائی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروش کا طلباء پر وار، ایک قتل اور تین زخمی
ایک ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس گروہ میں دوطالبات بھی شامل ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گرلز ہاسٹل میں سپلائی دیتی ہیں جبکہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے انکوائری شروع کردی گئی ہے اور تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔