Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈز کا بڑا دعویٰ
ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈز نے امتحان سسٹم میں بے جا مداخلت کو بورڈز پر قبضہ کرنے کی کوشش قرار دے دیا ۔
اس سلسلے میں رہنماوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بیوروکریسی امتحانی بورڈز پر اپنا قبضہ قائم کرنے کےلئے نیا انداز اپنا رہی ہے، مختلف انداز میں امتحانی سنٹرز کا دورہ کرکے نقل اور ہراسمنٹ پھیلائی جارہی ہے، جھوٹی من گھڑت کہانیوں کا سہارا لیکر بورڈز کی آمدن پر نظریں جمائے ہوئے ہے، جو موجودہ حکومت کے غلط فیصلے ہیں۔
شہر اس وقت مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں جن کو یہ بیوروکریٹ کنٹرول نہ کرسکے مگر امتحانی نظام کو شفاف بنانے کی دعوے کرکے سسٹم کو تباہ کررہے ہیں، پکڑے گئے نقل کے کیس معمول کے مطابق ہیں، جن پر بورڈ خود کارروائی کررہا تھا مگر ا س سہرا بھی حکومتی اہلکار لے رہے ہیں، جو افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔