Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’آپٹیمائزیشن مسائل کی مختلف تشکیلات اور نیورل نیٹ ورکس میں ان کی تطبیقات‘‘ کے عنوان سے ایک فکر انگیز سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ریاضی و شماریات کے زیر اہتمام ’’آپٹیمائزیشن مسائل کی مختلف تشکیلات اور نیورل نیٹ ورکس میں ان کی تطبیقات‘‘ کے عنوان سے ایک فکر انگیز سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، یونیورسٹی کے افسران، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی شعبہ ریاضی و شماریات کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمعید نے سائنس، ٹیکنالوجی اور سوشل سائنس میں ریاضی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس (یونیورسٹی آف جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ) نے ’’عقل مند انسان‘‘ کے معاشی نظریے پر مقالہ پیش کیا انہوں نے ایڈم اسمتھ کی مشہور کتاب "The Wealth of Nations” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انسان اپنی خوشی یا افادیت کو کم سے کم محنت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق نے کہا کہ جدید دور میں ریاضی کی افادیت مزید بڑھ چکی ہے، جو سائنسی ترقی، ٹیکنالوجی اور فیصلہ سازی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

سیمینار میں ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر صدام حسین قریشی، ڈاکٹر ہمایوں فاروق، ڈاکٹر عمیر سہیل، ڈاکٹر محمد شہزاد اختر، ڈاکٹر تنویر اقبال، محمد شہباز عاصی، سمیت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button