Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فپواسا نے پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

پاکستان بھر کے سرکاری جامعات کی نمائندہ تنظیم فپواسا کے صوبائی اور مرکزی قائدین کےایگزیکٹیو اجلاس (آن لائن ) کا انعقاد۔ وفاقی بجٹ میں متوقع کٹوتی پر بھر پور مزاحمت کا اعلان فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا مرکزی ایگزیکٹیو اجلاس مرکزی صدر پروفیسر جمیل چترالی کے زیر قیادت آن لائن منعقد کیا گیا-

چاروں صوبوں کے صدور، جنرل سیکریٹری صاحبان اور فنانس کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ میزبانی کے فرائض مرکزی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد ریاض نے سرانجام دئے ۔

اجلاس میں وفاق کی جانب ہائر ایجوکیشن کی مد میں متوقع بے رحمانہ کٹوتی کو متفقہ طور پر یکسر مسترد کردیا گیا ، اور اس پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی شروعات کا فیصلہ کیا گیا-

چاروں صوبوں میں اگلے ہفتے جامعات کے ملازمیں کا اجلاس بلا لیا گیا ہے ، اور اکتیس مئی بروز منگل پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جبکہ بجٹ میں اضافے کا واضح اعلان سامنے نہ آنے کی صورت میں اگلے منگل بتاریخ سات جون کو پاکستان بھر میں تدریسی اور انتظامی عمل کو علامتی طور پر معطل کردیا جائیگا ۔

فپواسا قیادت نے سرکاری جامعات کیلیے ہائر ایجوکیش کے تنخواہوں کی مد میں ایک سو دس ارب روپے وفاقی بجٹ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، اور ایسا کرنے کی یقین دہانی نہ آنے پر بجٹ والے دن وفاق میں دس جون کو بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلیے اساتذہ طلباء اور دیگر ملازمیں کو متحرک کرنے کیلیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ۔

فپواسا کی مرکزی قیادت پروفیسر جمیل چترالی. پروفیسر کلیم اللہ اور ڈاکٹر ریاض کی قیادت میں وفاقی وزراء اور دیگر حکام سے اس بابت مزاکرات کی کوشش جاری رکھے گی، اور چاروں صوبائی دارالحکومت اور کشمیر کے دورے کریگی تاکہ دس جون کے بجٹ والے دن زیادہ سے زیادہ ملازمین کو اکٹھا کیا جاسکے۔

اجلاس نے تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی تمام قیادت سے بھی اعلی تعلیم کے بچانے کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی التجاء کرتے ہوئے وفاق سے اپنے فیصلوں پر فوری نظر ثانی کی اپیل کردی تاکہ ملازمیں اور طلباء سمیت سماج میں موجود اضطراب کو روکا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button