چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان نہ آنے کا معاملہ؛ پاکستان کا پی سی بی کو سخت موقف اپنانے کا حکم
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای میل کردی یے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ
جس پر پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے یہ معاملہ حکومتی سطح پر لایا گیا، جس پر پی سی بی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھارت کے خلاف سخت موقف اپنائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئندہ بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ویمن ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ ، ایشیاء کپ، اور مینز ورلڈ کپ شیڈولڈ ہیں ۔
حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کی روشنی میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے کو اٹھایا جائے جائے گا، اور تمام بورڈز کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس حوالےسے تمام تر قانونی ضابطے پورے کر لئے گئے ہیں۔