ایک تعلیمی افسر کے سامنے تمام سرکاری ادارے بے بسی کی تصویر بن گئے
کرپشن کے الزامات میں ہٹائی گئی ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری گاڑی واپس نہ کی ، تمام سرکاری ادارے بے بس ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان : کرپشن سکینڈل؛ سابق ڈی ڈی ای او زنانہ کے خلاف انکوائریز ٹھپ
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان میں ڈپٹی ڈی ای او سلطانہ رانا کو کرپشن کے الزامات میں عہدے سے ہٹا کر انکوائری شروع کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔
سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی کی برآمدگی کےلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا
ان پر الزام تھا کہ وہ جاتے جاتے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی بھی لے گئیں، ان کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں بھی درخواست دی گئی۔
ان سے ریکارڈ تو وصول کرلیاگیا مگر تاحال سرکاری گاڑی ان کے قبضے میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
کرپٹ ڈی ڈی ای او نے جعلی مظاہرہ کرادیا، شاہ محمود کا بات کرنے سے انکار
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطانہ رانا کو سابق وزیر خارجہ کی سپورٹ حاصل ہے، اس لئے وہ سرکاری گاڑی استعمال کررہی ہیں، جبکہ محکمہ سکولز ، انٹی کرپشن اور ضلعی انتظامہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔