Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایک تعلیمی افسر کے سامنے تمام سرکاری ادارے بے بسی کی تصویر بن گئے

کرپشن کے الزامات میں ہٹائی گئی ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری گاڑی واپس نہ کی ، تمام سرکاری ادارے بے بس ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں۔
ملتان : کرپشن سکینڈل؛ سابق ڈی ڈی ای او زنانہ کے خلاف انکوائریز ٹھپ

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان میں ڈپٹی ڈی ای او سلطانہ رانا کو کرپشن کے الزامات میں عہدے سے ہٹا کر انکوائری شروع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔
سابق ڈی ڈی ای او زنانہ سے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی کی برآمدگی کےلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا

ان پر الزام تھا کہ وہ جاتے جاتے سرکاری ریکارڈ اور گاڑی بھی لے گئیں، ان کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں بھی درخواست دی گئی۔

ان سے ریکارڈ تو وصول کرلیاگیا مگر تاحال سرکاری گاڑی ان کے قبضے میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔
کرپٹ ڈی ڈی ای او نے جعلی مظاہرہ کرادیا، شاہ محمود کا بات کرنے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطانہ رانا کو سابق وزیر خارجہ کی سپورٹ حاصل ہے، اس لئے وہ سرکاری گاڑی استعمال کررہی ہیں، جبکہ محکمہ سکولز ، انٹی کرپشن اور ضلعی انتظامہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button