Breaking NewsEducationتازہ ترین
200 لیکچرارز کی ترقی، کالجز سے ریکارڈ طلب
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 17سے 18میں ترقی کےلئے مرد لیکچررز کی تفصیلا ت طلب کرلیں۔
اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ مارچ 2022 کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق مرد لیکچررز کے مزید دو سو کیس ترقی کےلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق سولہ سو ایک سے اٹھارہ سو سنیارٹی نمبر تک کے مرد لیکچررز کے کیسز پرموشن رینج میں آئے ہیں۔
اس لئے کالجز میں کام کرنے والے اس رینج والے لیکچررز کے کیسز چھ نومبر 2023 تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کالجز کے دفتر میں پہنچائیں جائیں۔