Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایس ایس ایز اور اے ای او’ز کو ریگولرائز کرنے کا کیس خارج
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو ریگولرائز کرنے کے لیے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین پی پی ایس سی کے ذریعے انٹرویو دیں، انہیں متعلقہ محکمے کے ماہر وکیل نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ ٹیچرز کو پی پی ایس سی میں انٹرویو کے تین مواقع فراہم کرنے کے باوجود وہ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔
2018 کے ریگولرائزیشن ایکٹ کے مطابق گریڈ 16 اور اس سے اوپر گریڈ کے تمام ملازمین کے لیے پی پی ایس سی کے ذریعے ریگولرائزیشن حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد کیس خارج کر دیا گیا ہے۔