Breaking NewsNationalتازہ ترین
جنرل الیکشن 2023 کےلئے 5لاکھ 33ہزار عملے کی ضرورت ، محکمہ سکولز سے مدد مانگ لی گئی
جنرل الیکشن 2023 کے لئے محکمہ سکولز سے مدد مانگی گئی ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے موقع پر افرادی قوت فراہم کی جائے۔
ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں 36اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی کہ پنجاب میں جنرل الیکشن 2023قریب ہے ، جس کےلئے پولنگ آفیسر ایک لاکھ 59ہزار9سو،اسسٹنٹ پولنگ آفیسر تین لاکھ 19ہزار8سو، اور پرایزائیڈنگ آفیسر 53ہزار 300درکا ر ہیں۔
اس لئے دستیاب اساتذہ کا ریکارڈ تیار کیا جائے، سکول انفارمیشن سسٹم میں تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے جس کے لئے فوکل پرسن رانا عبدالقیوم ہیں جو تمام سی ای اوز سے رابطے میں رہیں گے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہونےو الے درخواستوں کے مطابق عملے کی فراہمی کویقینی بنائیں گے ۔