ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے نئے سی ای او عبدالزراق ڈوگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے چیف آپریٹنگ آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کمپنی افسران اور اپریشن ونگ کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی اور کمپنی امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ شہر اولیاء میں تعیناتی ایک اعزاز ہے، اپنی تعیناتی کے دوران تمام صلاحیتیں صرف کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صفائی میکنزم کی سختی سے مانیٹرنگ کر کے گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کا شفاف نظام تشکیل دیا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کے محدود وسائل کے باوجود نئی یونین کونسل میں صفائی کا مثالی نظام لانے کے لئے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں صفائی کا مثالی نظام نافذ کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
سی او عبدالرزاق ڈوگر نے آپریشن ونگ پر زور دیا کہ موثر حکمت عملی کے تحت شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے صفائی نظام کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ کمپنی کا امیج مزید بہتر کیا جا سکے۔
قبل اسیں کمپنی انتظامیہ کی جانب سے سی ای او کو صفائی صورتحال اور کمپنی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔