جامعہ زکریا : نیب نے ایل ایل بی کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
نیب نے زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی کے طلباء کا احتجاج، زکریا یونیورسٹی کو سیل کر دیا گیا، سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی
اس سلسلے میں وائس چانسلر کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
لہذا اس حوالے سے مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے ، جس میں مختلف کالجز کو دی گئی سیٹوں کی مکمل تفصیل ، سینڈیکیٹ کے منٹس ، طلباء کی مقررہ نمبر ، اس حوالے سے جاری ہونے والے احکامات کی فوٹو کاپی،اس حوالے سے جمع ہونے والی فیس کی تفصیل ، انکوائری رپورٹ اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ شامل ہونی چاہیں،اور یہ معلومات دو روز کے اندر جمع کرائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : سپریم کورٹ نے ایل ایل بی کے امتحان لینے کی اجازت دے دی
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کا ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر گزشتہ شام آکر سار ا ریکارڈ لیکر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم
جبکہ انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارے معاملے کےپیچھے یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ملوث ہیں، جو ان کو مختلف درخواستیں دے کر اس کیس کو الجھارہے ہیں، یونیورسٹی حکام ان سے واقف ہے۔