Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے ضمنی امتحان آج سے شروع ہوں گے ، متنازع امیدواروں کا امتحان سپیشل امتحان لینے کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کاامتحان لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ،جو آج سے شروع ہوگا ، پہلا پرچہ دو بجے دوپہر شروع ہوگا۔

اس امتحان میں صرف سالانہ امتحان 2018 میں فیل ہونے والے امیدوار ہی شرکت کریں گے، جن کی تعداد سات ہزار کے قریب ہے ۔
جبکہ ایسے فریش امیدوار جنہوں نے 2018 یا اس سے قبل رجسٹریشن کرائی تھی، کا امتحان ایک ماہ بعد لینے کافیصلہ کیاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے اس سلسلے میں لاء کالجز کے مالکان سے ملاقات کی، اور امتحان بارے اعتماد میں لیا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے دوران متنازع امیدواروں کا ڈیٹا کلیر ہوجائے گا ،قوانین پر پورا اترنے والے امیدواروں کا سپیشل امتحان لیا جائے گا۔

اس بارے میں آج 10جون کو تحریری طور تمام کالجز کو امتحان کے انعقاد پر یقین دہانی بھی کرائی جائے گی ۔

اس ملاقات کے بعد زکریا یونیورسٹی نے فیل شدہ امیدواروں کی رولنمبر سلپس آن لائن کردیں ،جبکہ باقی امیدواروں کے ڈیٹا کی چھان بین جاری رکھی ہوئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button