نیب نے یونیوسٹیوں میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائیٹز قائم کردیں
نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو نے کرپشن کی روک تھام اور آگاہی دینے کےلئے تعلیمی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے تعلیمی اداورں میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائیٹیز کو فعال کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں ملتان کی تین یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر کو اپنی ٹیم کے ساتھ طلب کیا گیا ہے، ملتان سے زکریا یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، اور نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز تشکیل دی ہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی کیریکٹر بلڈنگ ،اخلاقی اور اخلاقی صفات کو مضبوط بنانے کے ذریعے صلاحیتوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور خاص طور پر بدعنوانی کی لعنت کے خلاف بیداری کےلئے ان کا کردار اہم ہے۔
اس لئے تمام یونیورسٹیوں کی سی بی ایس کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گا اور عہدیداران اپنی ایک تفصیلی رپورٹ لیکر اجلاس میں شرکت کریں گے، اس رپورٹ میں اب تک یونیورسٹی میں ہونے والے انٹی کرپشن سرگرمیوں کا احوال، تصاویر اور دیگر ایکٹی ویٹیز کی تفصیل شامل ہوں گی۔
اجلاس کا مقصد ان سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ان کو مزید پر اثر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہے اجلاس میں ہرا دارے چیف آرگنائزر/ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر، سوسائیٹی کا صدر ، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور دو ممبران شرکت کریں گے۔