محکمہ سکولز منڈی بن گیا، سفارش اور رشوت کا چلن عام
محکمہ سکولز کا "یوٹرن” صرف ایک دن بعد کوٹ ادو کا سی ای او ایجوکیشن تبدیل کردیا۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد پہلے سی ای ا و کی تعیناتی نے بڑے سوال اٹھا دئے، محکمہ سکولز نے دو جنوری کو سینئر ٹیچر اکبر بخاری کو سی ای او ایجوکیشن کوٹ ادو تعینات کردیا، اور فوری چارج لینے کی ہدایت کی۔
مگر صبح تین جنوری 2023 کو یہ احکامات واپس لے لئے، اور محمد اکبر بخاری کو فوری طور محکمہ سکولز ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، اور ان کی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول سنانواں کے پرنسپل طارق عزیز کو سی ای او ایجوکیشن کوٹ ادو تعینات کرکے ان کو فوری چارج لینے کی ہدایت کردی ۔
اس تعیناتی پر تعلیمی حلقوں نے شدید تنقید کانشانہ بنایاہے، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز میں منڈی لگی ہے ۔
پہلے تبادلوں میں سیاسی مداخلت اور پیسہ چلا، اب افسروں کی تعیناتیوں میں یہ مداخلت کھل کرسامنے آگئی ہے جو افسوس ناک ہے۔