Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان : آر پی او کا دربار، افسران اور جوانوں کی شرکت

ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں گزشتہ روز ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں دربار کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس ہمراہ تھے۔

پولیس دربار میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولینگ پولیس سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی شرکت و دیگر پولیس افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آرپی اوملتان رفعت مختارپولیس دربار میں پولیس افسران وملازمین کے مسائل سنے۔

آر پی او ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوانوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔

پولیس دربار کا مقصد جوانوں کے مسائل سے آگاہی اور ان سے رابطے میں رہنا ہے ز پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو کرپشن فری ہونا چائیے ، پولیس افسران وجوان جرائم کی روک تھام‘ امن و امان کے قیام اور معاشرتی مسائل کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آرپی او نے کہاکہ پولیس فورس شہریوں کے جان و مال عزت آبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ معاشرہ امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے۔

ملتان رینج میں پولیس فورس پولیس دن رات جرائم کی بیخ کنی کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے، تا ہم پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اورمنشیات فروشوں کے خاتمہ کے بھرپورکریک ڈاؤ ن کریں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پولیس کے روایتی امیج کو ختم کرکے انصاف کی میرٹ پر فراہمی ترجیح ہے، لوگوں سے اچھے طریقہ سے پیش آئیں‘کمیونٹی پولیسنگ عوامی اعتماد حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اگر آپ کسی کی عزت کریں گے تو آپ کو عزت ملے گی۔

ہمارے بنیادی اقدار میں سروس،عوام دوست، کرپشن فری، پروفیشنلزم اور قانوں کا یکساں اطلاق شامل ہے‘پولیس افسران مظلوم کی دادرسی کیلئے ظالموں کو نشان عبرت بنائیں‘ٹریفک پولیس اور پولیس ٹریفک کنٹرول نظام اور گشت کو مؤثر بنائیں۔

قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کا ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی اوسید ندیم عباس نے استقبال کیا۔

آرپی اوملتان کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آرپی اوملتان نے یادگار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ہمراہ تھے۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔

ڈی پی او سید ندیم عباس نے کرائم اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی۔

آرپی او ملتان نے کہاکہ پولیس افسران زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد یکسو کریں‘تھانوں کا ماحول عوام دوست بنائیں‘قانون کی بالادستی قائم،انصاف کا بول بالا کریں‘اشتہاریوں،عدالتی مفروروں کو جلد گرفتار کریں۔

انہوں نے کہاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں‘شراب فروشوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں۔

مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں جرائم کے سراغ کے لیے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button