Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تمام یونیورسٹیوں میں ڈیسک بنانے کا اعلان

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف بنانے اور طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کےلئے تمام یونیورسٹیوں میں ڈیسک بنانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں کونسل کے عہدیداروں نے یونیورسٹیوں کا دورے شروع کردئے ہیں۔

اس سلسلے میں این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز انجینئر ذیشان رضا جو کہ حال ہی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبر بھی منتخب ہوئے کی دعوت پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر ملتان کا دورہ کیا۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے انجینئرز سے خطاب کیا۔

تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کی جانب سے یونیورسٹیوں میں پی ای سی ڈیسک کھولنے کے اعلان کی تعریف کی اور پی ای سی چیرمین انجینئر وسیم نذیر نے گریجویٹ انجینئرز کو معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام دینے کے لیے بتایا کہ انجینئرز کی انجینئرنگ کی رجسٹریشن جاری کرنے کے ساتھ ہی چیئرمین پی ای سی کی جانب سے تعریفی خط بھی جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے نوجوان انجینئرز کی تربیت کے لیے سلیکون ویلی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔اجلاس کی میزبانی این ایف سی یونیورسٹی ملتان سے تعلق رکھنے والے انجینئر ذیشان رضا نے کی۔

مزید شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز انجینئر طاہر محمود بھٹی، بی زیڈ یو کے الیکٹریکل انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالسّتار ملک ، انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر خواجہ سہیل ، انجینئر یامین شہزاد، این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے سابق کنٹرولر انجینئر ظفر اقبال ظفر، این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے سابق اسسٹنٹ پروفیسرز انجینئر تفضیل خالق، انجینئر گلزار احمد شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button