Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سٹیڈیم کی حالت خراب، تعمیراتی کام ابھی جاری

ملتان سٹیڈیم اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پسندیدہ گراؤنڈ رہا ہے، اس کی خوبصورتی گراؤنڈ اور گراؤنڈ کی لک اور اس کی آؤٹ فیلڈ کے حوالے سے کرکٹرز بہت زیادہ خوش ہو کر گئے ہیں اور پچز کا رویہ بھی ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔

بیٹرز اور بائولرزمیدان دونوں کے لیے ہی مفید رہا ہے لیکن اس بار لگتا ہے کہ  جیسے ہنگامی بنیادوںپر یہ میچ شیڈول ہوا ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ  ایک ٹیسٹ یہاں جو سات اکتوبر کا تھا وہ پہلے سے اعلان شدہ تھا، دوسرا ٹیسٹ جو کراچی سے ملتان منتقل ہوا ہے وہ ٹھیک ہے بعد میں ہوا ہے لیکن جب گراؤنڈ پہلے ٹیسٹ کے لیے ریڈی ہو سکتا ہے تو گراؤنڈ دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی ریڈی ہو سکتا ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی جو آئوٹ فیلڈ کی گراس ہے اس وقت اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے جگہ جگہ گہرے نشان  نظر آرہے ہیں، بعض معمولی کھڈے ایسے ہیں کہ اگر کسی فیلڈر نے وہاں ڈائیو لگا دی تو اسے بڑی شدید قسم کی انجری ہو سکتی ہے ۔ گہرے سے گہرے سے نشانات گراؤنڈ کے دونوں طرف موجود ہیں۔

گراؤنڈ کے اطراف میں میڈیا باکس کی جانب ایسے لگتا ہے جیسے تازہ ترین مٹی پھینکی گئی ہو اور وہ مٹی ابھی واضح طور پہ نظر اتی ہے۔ وہاں بھی گھاس بھی نہیں ائی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب بھی وہاں بال جائے گی اور اس سے ٹکرائے گی تو گیند کی شیپ اور اس کی حالت بھی خراب ہوگی۔

پاکستان کرکٹ  بورڈ کو دیکھنا چاہیے تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا یہاں موجود ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٓکا دورہ ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نمائندے یہاں سے اس کو کور کریں گے تو ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی جو ایک خاص پہچان تھی،بری طرح متاثر ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ اور لوکل انتظامیہ کا یہ عمل زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button