Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ، شعبہ باغبانی کے زیر اہتمام ایڈمن بلاک میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا، اس مہم کا بنیادی مقصد طلباء، کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں درختوں کی اہمیت بارے بیداری پیدا کرنا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم(شعبہ انٹمالوجی یو۔اے۔ایف) نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا، اس کے بعد تمام ایڈمنسٹریشن سٹاف نے ایک ایک پودا لگایا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ تمام یونیورسٹی کا سٹاف نہ صرف پودا لگائے بلکہ اس کی دیکھ بھال بھی کرے، انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا پاکستان میں پانچ فیصد جنگلات باقی رہ گئے ہیں۔

جب لوگ درخت لگانے کا سوچتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں ان میں ایسے سوالات بھی ہیں کہ کون سا درخت کہاں لگایا جائے اس کی دیکھ بھال کیسے کی جائے اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف اپنے ادارے میں شجر کاری مہم میں حصہ لے رہی ہے بلکہ شہری کمیونٹی کو بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں بلکہ ان کی دیکھ بھال اس وقت تک جاری رکھیں جب تک پودا ایک درخت کی شکل اختیار نہ کر لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پودے نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر گلزار اختر نے شرکاء کو شجر کاری کی تکنیک پودے لگانے کے ذرائع ابلاغ اور پودوں کی دیکھ بھال بارے تفصیلی بتایا، شجر کاری مہم میں محمد رفیق فاروقی،محمد آصف نواز، ذوالفقار علی تبسم،میجر ریٹائرڈ شکیل احمد،ڈاکٹر فیصل حفیظ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر آصف محمود عارف سمیت دیگر سٹاف نے حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button