Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

7 لاکھ پاکستانیوں کو گوگل کروم بکس ملیں گی

پاکستان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے طلباء میں سات لاکھ گوگل کروم بکس تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، جس کا مقصد ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

تفصیل کے مطابق قومی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تعلیمی آلات فراہم کرنے کی یہ پہلی کوشش ہے جس سے تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جدید طریقوں کو فروغ ملے گا۔

حکام کا کہنا ہےکہ حکومت ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے ذریعے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہے ایک سماجی تنظیم کی مدد سے ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں داخلہ لینے والے طلباء کو کروم بکس فراہم کئے جائیں گے جن کے ذریعے طلبہ کو آن لائن تعلیمی پلیٹ فارمز، جدید نصابی مواد اور ایسے سافٹ ویئر تک رسائی حاصل ہو گی جو تحقیق اور اختراعی سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

کروم بکس کی تقسیم مرحلہ وار کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور ادارہ جاتی ضروریات و تیاری کی بنیاد پر منصفانہ تقسیم ممکن ہو۔

کروم بکس پروگرام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی تعمیر کے حکومتی عزم کا عملی اظہار ہے، جو آنے والے برسوں میں قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button