Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز کے ملازمین کا مجوزہ ترمیم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پنجاب بورڈ ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کرکے پنجاب بھر کے بورڈز کو ایک بورڈ بنانے ، چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے بورڈز کے تمام مالی و انتظامی اختیارات محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ، بی او ڈی کے مجوزہ فیصلے کے خلاف پنجاب بھر پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج کا سلسلہ شروع ، پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی احتجاج کیا گیا اور ملازمین نے دفاتر میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔

اس موقع پر چیئرمین ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب ملک نثار احمد نے کہا کہ ملتان کے دفاتر میں ملازمین نے پنجاب بورڈ ایکٹ کی ترمیم کے خلاف شدید غم ص غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ بورڈز کی خودمختاری کے خاتمے بارے اب تک کی گئی کارروائی ختم کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں اور بورڈ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

انہوں نے کہا یہ احتجاج آج جمعہ کے روز بھی جاری رہے گا، جبکہ فورم کا اگلا اجلاس 7 اکتوبر کو ثانوی و اعلی ثانوی بورڈ سرگودھا میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ طے کیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button