سکولوں میں تفریح کا پیریڈ ختم کرنے کامطالبہ
پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں میں تفریح کا پیریڈ ختم کرنے کامطالبہ کردیا ۔
اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی گروپ نے سیکرٹری سکولز کو درخواست دی ہے کہ موسم سرما میں سکولوں میں جو اوقات کار رکھے گئے ہیں، اس سے طلبا کو پریشانی کاسامنا ہے۔
ان اوقات کی وجہ سے بچوں کا زیادہ تر وقت سکول میں ہی گزر جاتا ہے، ان کو ہوم ورک کی تیاری، آرام اور دیگر نصابی سرگرمیوں کےلئے وقت نہیں ملتا۔
علاوہ ازیں سکولوں میں بچوں کی کھانے پینے کی اشیا کے لئے کنٹین وغیر کا مناسب بندوبست نہیں ہوتا، اور نہ ہی طلبا کے پاس اتنے پیسے ہوتے ہیں کہ وہ اشیا خرید سکیں ، کیونکہ بچوں کا تعلق لوئر اور لوئر مڈل کلاس سے ہے۔
جبکہ بچوں کو ظہر کی نماز کے حوالے سے بھی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس لئے گزارش کی جاتی ہے کہ تعلیم اداروں کے اوقات کار میں سے تفریح کا پیریڈ ختم کردیا جائے، تاکہ بچے جلد گھر جاکر نماز اور نصابی سرگرمیاں کرسکیں ۔