ایلمنٹری سکول چائنہ B-2 میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ایک تقریب

گورنمنٹ تعلیم و تربیت ایلمنٹری سکول چائنہ B-2 میںں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
محمد شکیل طاہر شانی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب کی صدارت میڈم سمیرا ارشد نے کی، جب کہ اساتذہ کرام اور سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب پیرزادہ گروپ کے مرکزی صدر پیرزادہ رؤف احمد تھے ۔
طلباء نے تلاوت قرآن پاک ،نعت رسول مقبول اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔
آخر میں مہمان خصوصی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب پیرزادہ گروپ کے مرکزی صدر پیرزادہ رؤف احمد نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے تین اصول اتحاد ۔ایمان اور تنظیم کے اصول اپنانے پر زور دیا، اور کام اور کام کرنے کو کہا۔ اگر ھم قائد اعظم کے افکار کو اپنا لیں تو یقین مانیں زندگی میں کھبی بھی ناکام نہیں ھوں گے۔
صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب پیرزادہ گروپ کے مرکزی صدر پیرزادہ رؤف احمد نے طلباء کو کہا کہ آپ ساری توجہ پڑھائی پر صرف کریں، اور آپ نے آنے والے وقتوں میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ھے۔


















