Breaking NewsEducationتازہ ترین
بارش نے میٹرک کے امیدواروں کے لئے مشکلات کھڑی کردیں
گزشتہ میڑک کے پرچے کےلئے امیدواروں کو سنٹروں پر پہنچا مشکل ہوگیا۔
ملتان اور گرد نواح میں بارش صبح 6 بجے سے بغیر وقفے کے جاری ہوئی جو دس بجے تک جاری رہی ۔
مسلسل بارش کی وجہ سے ملتان بورڈ میں دسویں کلاس کے پیپر تاخیر کا شکار ہوا طلبا و طالبات سمیت نگران بھی بارش کی وجہ سے بروقت سنٹرز پہ نہ پہنچ سکے ۔
والدین کا کہنا تھا کہ یہ ملتان بورڈ والوں کی نااہلی ہے کہ انہوں نے طلبا کا سنٹر گھروں سے کئی کلومیٹر بنایا، جس کی وجہ سے بچوں کو پیپر سنٹر تک لے جانے میں شدید مشکلات سامنا کرنا پڑا۔
بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ خدائی آفت کسی سے پوچھ کرنہیں آتی، سنٹر میرٹ پر بنائے گئے ہیں اس لئے والدین کا اعتراض بلاجواز ہے، پرچے کی تاخیر پر طلبا کو رعایت دی گئی ہے ۔