Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریشنلائز کیے گئے اساتذہ کو ریلیف دینے کے لئے اپیل

رانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے ریشنلائز کئے گئے اساتذہ کو ریلیف دینے کے لئے اپیل کی ھے کہ جب اساتذہ کو ان کے اختیار کئے گئے آپشنز میں سے ایک ایک سکول الاٹ ھو جائے تو انہیں باھم میوچل ایڈجسمنٹ کا چانس ضرور دیا جائے، اس سے ریشنلائزیشن والے اساتذہ کو ایک بڑا ریلیف مل جائے گا۔

موجودہ صورتحال میں اساتذہ نے نہ چاہتے ھوئے بہت سارے سکولوں کا آ پشن دیا ھے تو ان کو آپشن والے سکولوں میں سے کوئی ایک سکول الاٹ ھو جانا ھے، اگر ریشنلائزیشن کے احکامات جاری ھونے پہلے میوچیل یعنی باہمی تبادلہ کا چانس دیا گیا تو اس سہولت سے پچاس فیصد اساتذہ مستفید ھو پائیں گے اور اگر اساتذہ کو سزا دینا مقصود ھے تو پھر حکومت اپنی مرضی کر لے اور مرضی کر رھی ھے، اساتذہ مجبوراً یہ تکلیف برداشت کر لیں گے۔

رانا ولایت علی نے کہا ھے کہ اساتذہ دور کے اپنے پسند کے سکولوں میں اس لئے بھی جانا چاھتے ھیں کہ کہیں ان کے رشتہ داروں کے گھر ھیں اور کہیں پر وین اساتذہ کو سکولوں تک لے کر جاتی ھیں، حکومت پنجاب کو اس کام کے لئے صرف چار دن فراھم کرنا پڑیں گے اور اضلاع کے متعلقہ سی ای اوز تعلیمات اس کام کو بخوبی سر انجام دے سکتے ھیں۔

بعض خواتین اساتذہ جو ویڈ لاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر کروا کر اپنے شوہر کے ڈسٹرکٹ میں آئی تھیں وہ بھی ریشنلائز یشن کی بھینٹ چڑھ گئی ھیں، ان کی پہلے ہی انٹر ڈسٹرکٹ تبادلہ کی وجہ سے پروموشن سینیارٹی بھی متاثر ھوئی اور سینیارٹی میں ٹیل یعنی آ خر پر چلی گئی تھیں، اب ایسے اساتذہ کو استثنٰی دیا جاتا کہ وہ پہلے اپنا بڑا نقصان کئے بیٹھی ھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button