Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کیرئر ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایویول گروپ اور بنک الحبیب لیمیٹڈ کی انتظامیہ نے طلباء سے ٹیسٹ لیے، جس میں بہت سارے فریش گریجو یٹس طلباء شامل تھے۔

ایويول گروپ سے محمد اسد نے طلباء کو پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے آگاہ کیا، اور ان کو ایویول گروپ کے ہر سال یونیورسٹی میں ہونے والی ریکورٹمنٹ ڈرائیو کے حوالے سے اور اس کے ذریعے طلباء نے کیسے روزگار حاصل کیا، اور اسکے ساتھ کیسے فارمرز کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔

بنک الحبیب لمیٹڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بھی بنکنگ سیکٹر میں زرعی طلباء کے کردار پر بات کی۔

ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو انٹرویو کے لیے کال کی جائے گی، اور اسکے بعد پاکستان بھر میں بنک الحبیب لیمیٹڈ کی مختلف برانچز میں ایگریکلچر فنانس آفیسر کی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد اشتیاق نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button