سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان میں ٹیموں کی تشکیل نو، سات میٹر منقطع اور سات کی ایکسٹینشنز اتروا دی گئیں
سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر صبح شام کاروائیاں جاری، سات گیس چوروں کے میٹر منقطع کر دیئے، ان میں دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے جس پر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، دو صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹوٹے ہونے کی بنا منقطع کئے گئے۔
ایک صارف نے دو سے زائد گھروں کو ربڑ پائپ سے گیس دی ہوئی تھی جس سے آگ لگنے کا اندیشہ بھی تھا، اس لئے اس کا میٹر منقطع کردیا گیا۔ ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور اسکا میٹر لگا ہوا تھا اس لئے اسکا میٹر منقطع کردیا گیا۔ اس کے علاؤہ ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کرنے میں ملوث پایا گیا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ اسکے علاوہ سات صارفین ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
علاوہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 42000 روپے کی ریکوری بھی کروائی جو کہ گیس چوری کی مد میں جرمانہ ہوا تھا۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ریجنل منیجر حسین ظفر نے جو ٹاسک فورس ٹیموں کی تشکیل نو کی ہے اس سے ٹاسک فورس کی پراگریس میں اضافہ ہوا ہے۔