زکریا یونیورسٹی میں چوریاں پھر شروع، رکشہ ڈرائیور بیٹری سے محروم ہوگیا

زکریا یونیورسٹی میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے متعدد ملازمین ڈیوٹی کے بعد اور دوران بھی رکشہ چلا تے ہیں۔
گزشتہ روز ایک ملاز م اپنا رکشہ مسجد کے باہر کھڑا کرکے جمعہ کی نماز کےلئے اندر گیا واپس آیا تو نامعلوم چور رکشے کی بیٹری نکال کر جاچکا تھا، جس پر اس نے شور مچایا مگر کچھ پتا نہ چل سکا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسجد کے اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں جس کی وجہ سے چور کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔
واضح رہے زکریا یونیورسٹی تاحال کسی پروفیشنل شخص کو سیکورٹی ہیڈ تعینات نہیں کرسکی ہے، چیف سیکورٹی آفیسر ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، جبکہ سیکورٹی آفیسر ایک اسسٹنٹ ہیں جن کوسیکورٹی کا کوئی تجربہ نہیں، جس کی وجہ سے سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سے ہی غائب ہوجاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے سیشن شروع ہونے پر حالات مزید بگڑسکتے ہیں مگر یونیورسٹی حکام امن وامان پر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے ۔




















