Breaking NewsEducationتازہ ترین
عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اساتذہ کےکنٹریکٹ میں توسیع دینے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پرائمری مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے گی۔
اس کے علاوہ میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچر کو بھی رکھا جائے گا، واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ رکھے گئے تھے، واضح رہے ایس ٹی آئی کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لئے رکھا گیا تھا۔




















