ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ڈی ای او سے ملاقات
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان اور پنجاب ٹیچر یونین کے وفد نے راؤ طارق مصطفیٰ چیئرمین ایس ای ایس پنجاب کی زیر قیادت ملک سرفراز صاحب ڈی ای او ایلیمنٹری سے پروموشن کیسز کے حوالے سے ملاقات کی۔
انہوں نے تمام کیسز کلیئر کروائے اور کوئی بھی کیس مسترد نہیں ہونے دیا، اسی طرح ڈی ای او سیکنڈری جناب شیخ رفیق اور سی ای او فیض عباس خان سے بھی پروموشن کے حوالے سے ملاقات کی۔
تمام شریک عہدے داران نے ان کے کام کو بے حد سراہا، انہوں نے انتہائی محنت لگن اور جاں فشانی سے کام کیا تمام اساتذہ برادری ان کی اعلی انتظامی صلاحیتوں کا ممنون ہے۔
وفد میں راؤ ذوالفقار احمد ، راؤ ساجد مصطفی ، شہزاد ظفر خان، ملک غلام عباس ، فاروق احمد، محمد حامد، شہزاد فہیم ، بلال ملن ہانس ، عابد حسین کھچی، رانا فاروق عمر، عارف انصاری، اقبال جاوید اور عبدالرحمن صدیقی شامل تھے۔