Breaking NewsEducationتازہ ترین
پانچ اضلاع کے سکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت
پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے پانچ اضلاع کے سکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔
سمر کیمپ صبح ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک لگانے کی اجازت ہوگی، بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کا سمر کیمپ کیلئے انتخاب کیا جائے گا، منتخب اساتذہ کو سمر کیمپ میں پڑھانے کا ماہانہ معاوضہ 18 ہزار روپے دیا جائے گا۔
بہاولپور ،ڈی جی خان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور میانوالی میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہو گی۔
پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے متعلقہ اتھارٹیز کو سمر کیمپ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی۔
ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں سمر کیمپ لگانے کی منظوری سیکرٹری سکولز ایجوکیشن چنوبی پنجاب کی طرف سے دی جائے گی۔