Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کی لائبریریوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کی لائبریریوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور ایمرسن یونیورسٹی کے اشتراک سے لائبریریوں کی کتب کو محفوظ اور منظم بنایا جائے گا، ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے اس مقصد کے لئے سافٹ وئر فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ملاقات کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی درجنوں لائبریریوں میں قیمتی علمی اور فکری اثاثہ موجود ہے، جسے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری معاشرے کا وہ حصہ ہے، جہاں مستقبل کی نشونما ہوتی ہے۔
کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لائبریوں کو اپ گریڈ کرنےکے لئے پلان تشکیل دے رہا ہے۔اس طرح کتب کو محفوظ بنانے سے حصول علم کی طلب رکھنے والوں کی آبیاری ہوگی۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جنوبی ہنجاب سیکرٹریٹ کے اقدام کو سراہا ، اور کہا کہ لائبریز کی اپ گریڈیشن کے لئے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، اور ایمرسن یونیورسٹی لائبریوں کی کتابوں کو منظم اور محفوظ بنانے کے لئے سافٹ وئیر فراہم کرے گی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اس طرح ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کو کمیونٹی کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں،کالجز اور سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن بارے بھی گفتگو کی گئی ، اور تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button