اساتذہ کی پرموشن "ٹیچرز سرٹیفکیشن ” سے مشروط کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اساتذہ کی ترقی کو ٹیچرز سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال میں اساتذہ کے لیے بین الاقوامی معیار کا ٹیچر سرٹیفیکیشن پروگرام لایا جارہا ہے ، تاکہ ہر استاد صرف ڈگری یافتہ نہیں بلکہ سرٹیفائیڈ اور عالمی معیار پر مستند ہو۔
صرف تعلیمی کارکردگی کافی نہیں، تدریس کے جدید طریقے، بچوں سے رویہ اور مسلسل سیکھنا ہی ایک استاد کو حقیقی رہنما بناتے ہیں۔ یہ پروگرام اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارے گا اور انہیں دنیا بھر میں قابل اعتماد اور باوقار مقام دے گا۔
دوسری جانب سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا کہ ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کیلئے آئندہ ہفتے کانفرنس کی جائے گی، ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کے بعد کابینہ سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی،صرف ٹیچرز سرٹیفکیشن والے اساتذہ ہی ڈیپوٹیشن پر جاسکیں گے۔
تمام اساتذہ کیلئے ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنا لازمی ہوگا، ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنیوالے اساتذہ دنیاء کے کسی ملک میں جاکرپڑھاسکیں گے۔




















