یو ایس ایڈ کا وفد ویمن یونیورسٹی پہنچ گیا
یو ایس ایڈ کے وفد نے ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، اور وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تعلیم و تحقیق میں تعاون اور انگلش لینگویجز کورسز، امریکی سکالر شپ اور دیگر معاملات زیر بحث آئے۔
اس موقع پر یو ایس ایڈ کے نمائندہ مسٹر شیراز نے کہا کہ امریکا، صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری، قانون کی حکمرانی، زراعت کے شعبے کی ترقی اور خواتین کو بااختیار اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کر رہا ہے۔
جنوبی پنجاب میں ویمن یونیورسٹی کا قیام خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک اعلی درسگاہ کی بہترین سہولت دستیاب کر رہی ہے، اور ان کو تعلیم و تحقیق کی اعلی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، یہ تاریخی درس اس خطے کی سماجی اور معاشی حالت بدل رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی طالبات کیلئے خصوصی سکالر شپ کا اجرا بھی کریں گے۔
اس میٹنگ کا مرکزی موضوع ایسے جدید طریقوں کو تلاش کرنا تھا جو روایتی تعلیمی ہٹ کر ہوں، عملی طور پر ایسے پراجیکٹ سامنے لانا ہیں جو 2024 میں ہونے والی کنسورشیم کانفرنس میں پیش کیے جاسکیں۔
بشمول معاشی مواقع تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانا، لڑکیوں کی تعلیم زچہ و بچہ کی صحت کو فروغ دینا، صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ کرنا، اور پاکستان میں خواتین کی سیاسی معاملات میں شامل کرنا ہے ۔
یو ایس ایڈ اور این آر ایس پی جیسی تنظیموں کے تعاون سے ان اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں اور تحقیق کو اہم طریقہ کار کے طور پر اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ یہ درس گاہ اس خطے میں خواتین کو پر اعتماد بنانے کیلئے اہم اقدام کررہی ہے، جس کی وجہ سے خواتین امپاورمنٹ بڑھی ہے۔
ہماری طالبات نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی، ریسرچ کا معیار بھی عالمی سطح ہے جس کو سراہا جارہا ہے ، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر سلیبس ترتیب دیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، تاہم طالبات کی صلاحتیوں کو نکھرانے کےلئے سکالر شپ کا اجر وقت کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کے درمیان طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ایکسینج پروگرام ہونا چاہیں۔
اس موقع پر فاطمہ جناح یونیورسٹی کے ڈاکٹر شہریار نوید، نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ریسرچ کے مسٹر مظہر اقبال، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر کنول رحمان اور اسسٹنٹ رجسٹرار سکالر شپ سندس ہاشمی بھی موجود تھیں ۔