واپڈا ٹاؤن فیز تھری سے مٹی چوری کرنے والوں کے احتساب کا وقت آن پہنچا : امجد نواز بھٹی

سپرٹینڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل انجنیئر امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری سے مٹی چوری کرنے والوں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔مٹی چور بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور ان سے پائی پائی کی ریکوری کی جائے گی۔واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے نقشہ منظوری اور قرعہ اندازی کا عمل چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
واپڈا ٹاؤن کے ہر اثاثہ کی حفاظت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قوانین ، بائ لاز اور پالیسی کے تحت حاضر سروس سرکاری افسر واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے۔
ووٹرز اور الاٹیز کے تعاون اور سر پرستی سے تمام اہداف کا حصول ممکن بنائیں گے ۔اس حوالے سے مخالفین کا پروپیگنڈا الیکشن خراب کرنے کی سازش ہے۔
واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن) الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد نواز بھٹی نے کہا کہ واپڈا اینڈ ریزیڈینس گروپ واپڈا ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے۔
واٹر ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ رہائشیوں کی فلاح وبہبود کے امین ہیں۔ واپڈا ٹاؤن کو ایک مرتبہ پھر آئیڈیل رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں گے۔گروپ کی جانب سے واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے پینل کو نااہل قرار دلوانے کا تاثر دینا فاؤل پلے ہے اور نان سپورٹس مین شپ ہے، یہ ناکام اور نامراد رہیں گے ۔
فیز تھری سے مٹی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کاروائی ہمارے منشور میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعوؤں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ واپڈا ٹاؤن کو سیکیورٹی کا جدید اور خود کار نظام دیں گے۔
واپڈا ٹاؤن کے ووٹرز ہم پر اعتماد کا اظہار کریں، انشاءاللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کوارڈینیٹر حبیب الرحمن سنگھیڑا، انجینیئر رانا عبدالستار ،انجینیئر محمد علی یاسر انجینیئر غلام محی الدین میتلا ،انجینییر محمد اکرم بھٹی،انجینیئر بابر علی سرور گجر، انجینیئر معصب علی سلیمی،تاج محمود قمر ،انجینیئر اقبال پہوڑ انجینیئر چوہدری محمد ارشد،علی احمد صابر ،ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین رانا مظہر لطیف، سجاد احمد بلوچ ،چوہدری محمد خالد ،راشد امین ،رانا خضر حیات ،راؤ عامر جمیل ،محمد الیاس جٹ،رانا محمد انور ،مہر الطاف مہار ، مہر انصر عباس ،عمران بشیر ،عمران شاہ،سعید سیال ،حسن گردیزی ،فرحان قادر،سلمان وہاب سمیت میپکو کے حاضر سروس ریٹائرڈ افسر اور ملازمین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں، افسروں اور ملازمین کو ریلی کی صورت میں الیکشن آفس تک لایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی۔




















